Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کا امکان زیادہ ہے: فیصل واوڈا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کے نزدیک شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے امکان زیادہ ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ تحریک انصاف کے مزید ارکان اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے، حلقے کے عوام لوٹوں کا جینا دوبھر کردیں گے۔

پروگرام میں شریک ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔


مزید خبریں :