Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

تیمور سلیم کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط

ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، ڈی آراو نے (ن) لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی: تیمور سلیم/ فائل فوٹو
ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، ڈی آراو نے (ن) لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی: تیمور سلیم/ فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا  نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا  کی جانب سے  الیکشن کمیشن کو  لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے،  ڈی آراو نے (ن) لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ عوام نے  8 فروری کو تحریک انصاف کو واضح اکثریت دی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر ملک کے اندر ہی سے نہیں پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں، مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :