پاکستان
24 جنوری ، 2013

توقیر صا دق کافرار، الزام رحمان ملک اورجہانگیر بدر پر ہے، ڈائریکٹر نیب

توقیر صا دق کافرار، الزام رحمان ملک اورجہانگیر بدر پر ہے، ڈائریکٹر نیب

اسلام آباد…سپریم کورٹ کو نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ توقیر صادق کی تقرری کی 5 رکنی کمیٹی نے منظوری دی جس کے سربراہ راجہ پرویز اشرف تھے،وزیر داخلہ رحمان ملک اور جہانگیر بدر کے خلاف بھی ریفرنس بجھوانے کی سفارش کی ہے ریفرنس کی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کے دستخط کا انتظار ہے، ڈائریکٹر نیب نے مزید بتایا کہ رحمان ملک اور جہانگیر بدر پر توقیر صادق کو فرار کرانے کے الزامات ہیں۔ جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ اگر ایسی بات ہے تو چیئرمین نیب دستخط کرنا بھول جائیں گے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہاہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ توقیر صادق کی تقرری کے ذمہ داران کے بارے میں نیب کی کیا رپورٹ ہے ، ڈائریکٹر نیب نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 5 افراد توقیر صادق کی تقرری کمیٹی میں شامل تھے ۔ریفرنس کی تیاری کے لیے رپورٹ 10 جنوری کو چیئرمین نیب کوبجھوا دی تھی، ریفرنس کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا، جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ آئندہ اجلاس کب ہو گا۔ڈائریکٹر نیب نے بتایا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہر بدھ کو ہوتا ہے، گزشتہ روز کامران فیصل کی موت کے باعث میٹنگ نہیں ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ توقیر صادق کو فرار کرانے کا کون ذمہ دار ہے ، اس پر ڈائریکٹر نیب نے بتایا کہ رحمان ملک اور جہانگیر بدر پر توقیر صادق کو فرار کرانے کے الزامات ہیں۔

مزید خبریں :