Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

پنجاب اسمبلی کی نشست پر حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج

فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا: درخواستگزار/ فائل فوٹو
فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا: درخواستگزار/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار نے کہا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے فارم 45 کے نتائج جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

مزید خبریں :