Geo News
Geo News

دنیا
24 جنوری ، 2013

ہزاروں ہندوبھگت گناہ دھونے کے لیے کھمبے میلے میں شریک

 ہزاروں ہندوبھگت گناہ دھونے کے لیے کھمبے میلے میں شریک

نئی دہلی…بھارت میں ہزاروں ہندو بھگت گناہ دھونے کے لیے کھمبے میلے میں شریک ہیں اور الہ آباد کے دریائے گنگا میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں ، دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جانے والا کھمب کا میلہ تقریبا 2 ماہ تک جاری رہتا ہے ،جس میں کروڑوں ہندو شرکت کرتے ہیں ، ان کا عقیدہ ہے کہ کھمب میلے میں دریائے گنگام جمنا اور سرسوتی میں نہانے سے ان کے گناہ دھل جاتے ہیں ، اور وہ موت اور دوبارہ پیدا ہونے کے چکر سے بچ جاتے ہین ، کھمب میلہ ہر 12 سال بعد منایا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :