پاکستان
24 جنوری ، 2013

مسلم لیگ ن کا چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹانے کا مطالبہ

لاہور … مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ کسی صوبے کے گورنر پر اعتماد نہیں۔ رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے گورنرز مستعفی ہوں، مسلم لیگ ن کو کسی صوبے کے گورنر پر اعتماد نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب محمود احمد کے بیٹے پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، وہ انتخابات میں بھی حصہ لیں گے ، گورنر کی جانب سے انہیں فائدہ پہنچائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں