Time 16 فروری ، 2024
کھیل

ایران: فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ نے گولڈمیڈل جیت لیا

ایران کے دارالخلافہ تہران میں کھیلے گئے 33 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید نے 87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو 9-1 اور 14-3 سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا، سیمی فائنل میں حمزہ سعید نے ایران کے عامر محمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب 54 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان کو ایرانی کھلاڑی نے شکست دی اور یوں شاہ زیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

فجراوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایران نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید فجر اوپن کے بہترین کھلاڑی قرار  پائے۔

پاکستانی ٹیم تہران میں ہی 16 تا 19 فروری تک ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ اور 21 تا 22 فروری ایشین کلب تایکوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لے گی۔

مزید خبریں :