Time 17 فروری ، 2024
پاکستان

راولپنڈی ڈویژن سے کون کون سے امید وار کامیاب ہوئے؟

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں/ فائل فوٹو
راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں/ فائل فوٹو

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستیں ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں جہلم سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں، چکوال سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں۔

راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستیں ہیں،  مری سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن سے کون کون سے امید وار کامیاب ہوئے؟

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب ہوئے۔

این اے 51 راولپنڈی/مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور الیکشن جیتے، این اے 52 راولپنڈی/گوجرخان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ قمر الاسلام، این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک الیکشن جیتے۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار،  این اے 56 سے ن لیگ کے حنیف عباسی کامیاب قرار پائے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری، این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال اور این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے۔ این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی جبکہ این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے۔


مزید خبریں :