18 فروری ، 2024
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہورِ زمانہ نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے اپنی موت سے قبل گزشتہ سالوں کی طرح 2024 کے لیے بھی کچھ پیشگوئیاں کی تھیں جو 2 ماہ سے کم عرصے میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں ایسی نعمت سے نوازا تھا کہ وہ مستقبل کا بتایا کرتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ آنجہانی نجومی کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق آنجہانی نجومی کی شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد،2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی ، عالمی وبا کورونا وائرس اور 2022 کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔
2024 کے لیے بابا وانگا کی پیشگوئیاں
1: روسی صدر پر قاتلانہ حملہ
بابا وانگا کے مطابق2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔
2: دہشتگرد اور بائیولوجیکل حملے
آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔
3: بہت بڑا معاشی بحران
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئےگا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جب کہ قرضوں کی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوگا۔
4: موسمیاتی تباہ کاریاں
آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کی اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
5: سائبر حملوں میں اضافہ
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔
6: طب کے شعبے میں کامیابیاں
آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے۔
7: ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
ان میں سے کونسی 2 پیشگوئیاں سچ ہوگئیں؟
طب کے شعبے میں کامیابیاں اور بہت بڑا معاشی بحران، یہ وہ دو پیشگوئیاں ہیں جو تقریباً سچ ثابت ہوچکی ہیں۔
آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے۔
بابا وانگا کی یہ پیشگوئی اس وقت سچ ثابت ہوگئی جب روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ روسی سائنسدان کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ ویکسین مریضوں کے لیے جلد دستیاب ہوگی۔
* بہت بڑا معاشی بحران
بابا وانگا نے مبینہ طور پر یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا۔ قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ جیسے عوامل اس کی وجہ ہوں گے۔
بابا وانگا کی یہ پیشگوئی جاپان اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں حالیہ معاشی بحران کی صورت میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔
برطانیہ گزشتہ سال کے آخر میں بلند افراط زر اور زندگی کی لاگت کے بحران کی وجہ سے کساد بازاری میں ڈوب گیا۔
سال 2023 کے آخری 6 ماہ میں برطانیہ کی جی ڈی پی مسلسل 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے جس کے باعث برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو اس سال کے انتخابات سے قبل بڑا نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب جاپان کی معیشت بھی زوال کا شکار ہے، برطانیہ کی طرح جاپان کی جی ڈی پی بھی 2022 کے مقابلے 2023 میں 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے، جس کے باعث یہ معاشی اعتبار سے دنیا کے سب سے طاقت ور ممالک کی فہرست میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔