پاکستان
24 جنوری ، 2013

کراچی ،حیدرآباداور پنجاب کے 27شہروں میں کل موبائل سروس بندرہے گی

 کراچی ،حیدرآباداور پنجاب کے 27شہروں میں کل موبائل سروس بندرہے گی

کراچی …باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر کراچی ، حیدر آباد اور خیرپورکے علاوہ صوبہ پنجاب کے27 شہروں میں بھی جمعہ 25جنوری کو موبائل سروس بندرکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی،حیدرآباداورخیرپورمیں موبائل سروس بند رکھنے کے حوالے سے ان ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون سروس صبح7بجے سے رات10بجے تک بندرکھی جائیگی ۔ادھر بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبردرانی کے مطابق کوئٹہ میں بھی کل موبائل فون سروس بندرہیگی۔واضح رہے مذکورہ بالا فیصلہ دہشتگردی کی بدترین صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے،اور آج ہی کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے دو دھماکوں میں دو پولیس افسروں سمیت چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں