17 فروری ، 2024
خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کرلیے۔
ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور عمران خان سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔