پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کی سروس بحال

پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی/ فائل فوٹو
پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی/ فائل فوٹو

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو تقریباً 3 دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) تک رسائی مل گئی۔

ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی تاہم پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز مکمل طور پر بحال ہوگئی  ہیں۔

گزشتہ روزایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھرڈاون ہوگئی  تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ملک میں حالیہ وقت کے دوران کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئیں جب کہ عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

مزید خبریں :