Time 19 فروری ، 2024
پاکستان

عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کیساتھ اتحاد سے منع کردیا

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنے دم پرحکومت بنائے گی: علی محمد خان— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنے دم پرحکومت بنائے گی: علی محمد خان— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد سے منع کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھاکہ پرویر خٹک کی جماعت کے بارے میں کچھ افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سےکوئی بھی الائنس خارج ازامکان قراردیا تھا، اس ملاقات میں عامر ڈوگر اور سردار لطیف کھوسہ موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنے دم پرحکومت بنائے گی۔

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت عمران خان کے نام پر عوام کے دیےگئے مینڈیٹ اور تحریک انصاف کے نظریہ کی حفاظت کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پی سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہيں اورمعاہدے کے تحت ہی پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا ۔

مزید خبریں :