25 جنوری ، 2013
کراچی… آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس بھی متاثر ہوئی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ جنوری 2012ء سے اب تک 112 پولیس اہل کار جاں بحق ہوچکے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس بھی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 58 پولیس اسٹیشن ایسے ہیں جن میں ٹارگٹ گلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔