پاکستان
25 جنوری ، 2013

کراچی:عید میلادالبنی کے موقع پر سنی تحریک کی جانب سے ریلی کا انعقاد

کراچی… کراچی میں عید میلادالبنی کے موقع پر سنی تحریک کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ رسول پاک کے یوم ولادت کے حوالے سے سنی تحریک کی جانب سے ریلی کا انعقا د کیا گیا جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی چھوٹی بڑی ریلیاں شریک ہو ئیں۔ ریلی میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بڑی تعداد میں جھنڈے اور بینر ز اٹھارکھے تھے۔ شرکاء رسول پاک کی شان میں نذ رانہ عقیدت پیش کر تے ہو ئے اپنے روائتی راستوں سے ہو تے ہو ئے نمائش چورنگی پہنچے جہاں ریلی میں موجود شرکاء نے میرپورخاص میں سنی تحریک کی ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر علامتی دھرنا دیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے شرکاء سے خطاب کیا، جس کے بعد ریلی اپنے روائتی راستوں سے ہو تی ہو ئی بولٹن مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مزید خبریں :