Time 20 فروری ، 2024
کھیل

جنوبی افریقی اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

جارج لنڈے ملتان سلطانز کے خلاف 21 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے__فوٹو: سوشل میڈیا/قلندرز
جارج لنڈے ملتان سلطانز کے خلاف 21 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے__فوٹو: سوشل میڈیا/قلندرز

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں جنوبی افریقا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جارج لنڈے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق جارج لنڈے ملتان سلطانز کے خلاف 21 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

قلندرز انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ٹام بروس 24 فروری سے ٹیم کو جوائن کریں گے،  ان کھلاڑیوں کے آنے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کی بیک انجری کی ری کوری کی وجہ سے ان کی خدمات حاصل نہیں ہیں، انگلینڈ کے ڈین لارنس قومی سلیکشن کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں۔

 ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپس بی پی ایل کی وجہ سے جزوی دستیاب ہیں، سری لنکا کے بھانوکا راجاپکسا این او سی نہ ملنے کی وجہ سے قلندرز کو دستیاب نہیں ہیں۔

آئر لینڈ کے لورکن ٹکر ملتان کے میچ کے بعد واپس روانہ ہوں گے، لورکن ٹکرنے اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

مزید خبریں :