دنیا
25 جنوری ، 2013

امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی نے بڑے سائبر حملے کاخدشہ ظاہرکردیا

امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی نے بڑے سائبر حملے کاخدشہ ظاہرکردیا

کراچی…امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی نے بڑے سائبر حملے کاخدشہ ظاہرکردیا۔ ہوم لینڈسیکیورٹی سیکریٹری JaneJanet Napolitano کاکہناہے کہ امریکا پر ایک ایسے بڑے سائبرحملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں جس سے شمالی مشرقی ریاستوں میں پانی، گیس اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثرہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سائبرنائن الیون کے اثرات گزشتہ سال کے سپراسٹورم نامی سائبرحملے جیسے ہو سکتے ہیں اس لیے انتظار کرنے کے بجائے بروقت اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوری طورپر سائبر سیکیورٹی سے متعلق قانون سازی کرے۔

مزید خبریں :