پاکستان
25 جنوری ، 2013

پشاور :جلوس عیدمیلاالنبی میلاد چوکے سے قصہ خوانی بازارتک نکال جائیگا

پشاور :جلوس عیدمیلاالنبی میلاد چوکے سے قصہ خوانی بازارتک نکال جائیگا

پشاور …پشاور میں جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد اور قصہ خوانی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔پشاور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں شہر میں زبردست چراغاں کیا گیا ہے۔ عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس آج شب میلاد چوک رام پورہ گیٹ سے برآمد ہو گا۔ جو ہشت نگری، چوک شادی پیر، کریم پورہ، گھنٹہ گھر اور سبزی منڈی سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بھی نکالے جائیں گے جو میلاد چوک پہنچ کر مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے۔ اِس موقع پر جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :