Geo News
Geo News

پاکستان
25 جنوری ، 2013

پشاور میں عید میلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں عید میلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور …پشاور میں عید میلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چار سو پولیس اہلکار اندرون شہر سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پشاور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس آج میلاد چوک رام پورہ گیٹ سے برآمد ہو گا۔ جو ہشت نگری، چوک شادی پیر، کریم پورہ، گھنٹہ گھر اور سبزی منڈی سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بھی نکالے جائیں گے. جو میلاد چوک پہنچ کر مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی بھی برقراررہے گی۔ نماز جمعہ کی مناسبت سے تمام بڑی جامع مساجد پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :