Geo News
Geo News

پاکستان
25 جنوری ، 2013

بھارت میں پاکستان سفارتکاروں کو جے پور جانے سے روک دیاگیا

بھارت میں پاکستان سفارتکاروں کو جے پور جانے سے روک دیاگیا

نئی دلی…جئے پور کے ادبی فیسٹول میں پاکستانی سفارتکاروں کو شرکت سے روک دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتکاروں کوجے پور آنے سے روکا ہے ،پاکستانی سفارتکاروں منظورمیمن اور نعیم انور کو جے پور میں ہونے والے ادبی میلے مین شرکت کرنا تھی، شرکت کی درخواست انہوں نے 10 روز قبل سے دے رکھی تھی ، جے پور میں ادبی میلہ 24 سے 28 جنوری تک ہوگا۔بھارتی حکومت نے اجازت نہ دئیے جانے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

مزید خبریں :