22 فروری ، 2024
پشاور : خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے پی غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے تاہم چیف سیکرٹری نے اسمبلی اجلاس سے متعلق لا علمی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے ہیں جس کے پیش نظر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاورمیں موجود ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندراسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے