Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام سمیت جو بھی ملکی مفاد میں ہو وہ ہونا چاہیے: سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی کے خط کا مطلب یہ ہوگا کہ صحیح معاہدہ وہی حکومت کرے گی جو عوام کی منتخب ہو: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے خط کا مطلب یہ ہوگا کہ صحیح معاہدہ وہی حکومت کرے گی جو عوام کی منتخب ہو: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سمیت جو بھی ملکی مفاد میں ہو  وہ ہونا چاہیے ۔

ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا مطلب یہ ہوگا کہ صحیح معاہدہ وہی حکومت کرے گی جو عوام کی منتخب ہو، اگر ایسا نہ ہوا تو ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے اور آئی ایم ایف کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سمیت جو بھی ملکی مفاد میں ہو وہ ہونا چاہیے ۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ   ملک میں انصاف کا کوئی دریچہ نظر نہیں آ رہا، پنجاب کے الیکشن ٹربیونل میں صرف 2 جج ہیں ، وہ 20 سال بھی الیکشن مقدمات سنتے رہے تو مقدمات ختم نہیں ہوں گے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مہم پر سلمان اکرم راجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف ایک خاص مقدمے کے تناظر میں ہے  جہاں جرم کا ارتکاب متعلقہ قانون بننے سے پہلے کا ہے، مجھے فیصلے میں کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آتی۔

مزید خبریں :