Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

بلاول کا لاڑکانہ کی سیٹ رکھنے اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑ دیں گے جبکہ وہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والی عام انتخابات میں دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب  بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے اور کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں جو میری حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :