Geo News
Geo News

دنیا
25 جنوری ، 2013

مصری انقلاب کی دو سری سالگرہ کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں

مصری انقلاب کی دو سری سالگرہ کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں

قاہرہ…حسنی مبارک کے اقتدارکے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر مصربھرمیں مظاہرے جا ری ہیں،اس موقع پر مصرکے شہراسکندریہ میں مظاہرین پرپولیس کی آنسوگیس کی شیلنگ بھی ہو ئی۔مصر کے التحریر اسکوائر پرانقلاب کی دوسری سالگرہ پر ایک بار پھر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔مصر میں انقلاب اور حسنی مبارک کو اقتدار سے ہٹانے کے دو سال مکمل ہونے پر بڑی تعداد میں مظاہرین تحریر اسکوائر پر جمع ہوگئے۔اس موقع پر صدر مرسی کے مخالفین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی۔

مزید خبریں :