25 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہنوازشریف اورچودھری نثارکے بیانات میں اختلاف ہوتاہے،چوہ دری نثار کی جانب سے گورنرز کو ہٹائے جانے کے مطالبے پر قمرزمان کائرہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ الیکشن کے دوران گورنرکاکوئی کردارنہیں ہوتا،الیکشن کے دوران چیف سیکریٹریزاپناکرداراداکرتے ہیں۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے کے حوالے سے ،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کب کہاکہ سانحہ بلدیہ کامقدمہ واپس لیں،کراچی چیمبرمیں وزیراعظم کوکہاگیاکہ سانحہ بلدیہ کامقدمہ دفعہ302کے تحت درج ہوا،وزیراعظم سے کہاگیاکہ سانحہ بلدیہ کامتعلقہ قانون کے تحت جائزہ لیں،وزیراعظم نے چیف سیکریٹری سے کہاکہ واقعے کومتعلقہ قانون کے تحت دیکھیں۔