Time 24 فروری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ہر قدم قانون کی بالادستی اور ملک کی معاشی بہتری کیلئے ہوگا: بیرسٹر گوہر— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کا ہر قدم قانون کی بالادستی اور ملک کی معاشی بہتری کیلئے ہوگا: بیرسٹر گوہر— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام بانی پی ٹی آئی کے لکھے ہوئے خط کا متن سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے  پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  آئی ایم ایف کے نام خط میں ایسا کچھ نہیں لکھے گی جس سے ریاست اور معیشت کو نقصان پہنچے۔

انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط آج بھیج دیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ہر قدم قانون کی بالادستی اور ملک کی معاشی بہتری کیلئے ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ  خط کا متن میڈیا کے سامنے لایا جائے گا اسے پڑھے بغیر کوئی بات نہ کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی مفاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی، تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر گورننس کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :