Time 24 فروری ، 2024
پاکستان

سائفر اور توشہ خانہ کیس: عمران خان کی دونوں اپیلوں پر ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ سماعت کرے گا/ فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ سماعت کرے گا/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی دونوں اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں جس پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

ادھر بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، عمران خان، شاہ محمود اور  بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کرے گا جب کہ سماعت میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔

مزید خبریں :