24 فروری ، 2024
24 فروری ہفتے کو سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا جن کے لیے شاندار ظہرانے کا انتظام ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔
آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف لیا۔
سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 36 اراکین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے تاہم آج 148 اراکین نے حلف لیا اور مجموعی طور پر 13 اراکین حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔
ظہرانے میں کیا ہے؟
ظہرانے میں مچھلی، چکن بوٹی، تکے، پوری پراٹھے، چکن قورمہ، روغنی نان، چائے اورکولڈڈرنک کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کھانے کے بعد اراکین کو قہوہ بھی پیش کیا جائے گا۔