25 جنوری ، 2013
لاہور… وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ ڈاکووں اور لٹیروں کا محاسبہ کس طرح کرنا ہے، وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ مفادات کیلئے پارٹیاں بدلنا منظور وٹو کا شیوہ ہے، شریف برادران ہی ملک کو ڈاکوؤں اور لٹیروں سے چھٹکارہ دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منظور وٹو نے ضمنی انتخابات سے بھی سبق نہیں سیکھا،آئندہ انتخابات میں شرمناک شکست ان کا مقدر ہوگی۔واضح رہے کہمنظور وٹو نے کہا تھا کہ شریف برادران کا بندوبست کس طرح کرنا ہے، معلوم ہے۔