25 جنوری ، 2013
اسلام آباد … رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسر کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت پر نیب نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر تھانہ سیکریٹریٹ میں کامران کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کے قتل کی افواہوں کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 302 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان اسلم کی جانب سے دائر کی درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ کامران فیصل سے متعلق افواہیں ہیں کہ انہیں قتل کیا گیا، جس کے پیش نظر پولیس مکمل تحقیقات کرے۔