Time 24 فروری ، 2024
جرائم

لیبیا کشتی حادثے میں گرفتار انسانی اسمگلرکو 20 سال قیدکی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو عدالت نے سزا سنا دی ہے۔

مقدمےکی سماعت گوجرانوالا کے اسپیشل جج سینٹرل محمد نعیم کی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تو  ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تاہم جرم ثابت ہونے ہر عدالت نے مقدمےکا فیصلہ سنا دیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے بذریعہ ہوائی جہاز  اٹلی بھجوانےکا جھانسہ دےکر 24 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد میں غیر قانونی طور  پر لیبیا بھجوا دیا۔

  انسانی اسمگلر  شہزاد الہٰی کو 20  سال قید  اور  14 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی گئی۔

ملزم نے سیالکوٹ کے رہائشی احسن کو لیبیا بھجوایا تھا، احسن لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔


مزید خبریں :