26 جنوری ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی میں بلال کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو قتل کردیا۔ حملہ آور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی تھانے کے اہلکار اختر شہزاد اور عبدالعزیز موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ بلال کالونی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے اْن پر فائرنگ کردی جس سے دونوں پولیس اہل کار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، حملہ آور فرار ہوتے ہوئے اہل کاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس اہل کار اختر شہزاد کورنگی نمبر 4 کرسچن پاڑہ اور عبدالعزیز رانی پور کا رہائشی تھا۔