Time 26 فروری ، 2024
پاکستان

ن لیگی رہنما نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دے دیا

صدر مملکت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے تانے بانے بھی ایوان صدر سے ملتے ہیں: عطا تارڑ کی پریس کانفرنس—فوٹو: فائل
صدر مملکت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے تانے بانے بھی ایوان صدر سے ملتے ہیں: عطا تارڑ کی پریس کانفرنس—فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا معاملہ جان بوجھ کر متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نومنتخب ن لیگی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں، آئی ایم کو خط لکھنا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی عہدے سے انصاف نہیں کر سکے ہیں، آئین میں درج ہے کہ 21 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس 29 فروری کو ہو کر رہے گا مگر صدر کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وہ صدر کی کرپشن پر تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی، اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث مجرم آئی ایم ایف کو کس منہ سے خط لکھ رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ مجرم نے آئی ایم ایف کو لکھا کہ اس نے سیاست میں دین کو استعمال کیا اور یہ کہ وہ ایک کرپٹ آدمی ہے اور جیل میں بند ہے،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے تانے بانے ایوان صدر سے ملتے ہیں۔

مزید خبریں :