26 فروری ، 2024
پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے منتخب ہونے کے بعد تقریر میں پنجاب کو خواتین کیلئے بہتر اور محفوظ بنانے کا وعدہ کرلیا۔
مریم نواز نے منتخب ہونے کے بعد ایوان میں تقریر کرتے ہوئے خاتون کو ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو کو بھی خراج تحسین کیا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنا ان کیلئے ریڈ لائن ہے، خواتین کومحفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خاتون پولیس افسر کو اپنے دفتر بلا کر شاباش دوں گی، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈیوٹی میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔
مریم نواز نے خوتین کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے مخصوص ہیلپ لائن بنانے کابھی اعلان کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کےعلاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا۔