دنیا
26 جنوری ، 2013

امریکا میں برف کا شدید طوفان، حادثات میں 3افراد ہلاک

امریکا میں برف کا شدید طوفان، حادثات میں 3افراد ہلاک

نیویارک…امریکا میں برف کے شدید طوفان نے شمالی ریاستوں کے بعد مشرق کا رخ کرلیا ہے، برف باری کی وجہ سے حادثات میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ برف سے اٹی سڑکیں، پھنسی ہوئی کاریں اور تھکے ماندے ڈرائیورز، امریکا میں اِن دِنوں اِس طرح کے مناظر عام ہیں۔ شمالی ریاستوں میں شدید برف باری نے ہر شے برف میں تبدیل کردی ہے۔ گاڑیاں، گھر، پھول پودے ہر چیز برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ حکام نے برف باری کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری آج بھی جاری رہے گی، تاہم اتوار سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔

مزید خبریں :