کھیل
Time 27 فروری ، 2024

بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے کیا پلان تیار کیا؟

بھارتی بورڈ کیلنڈر ایئر میں تمام ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے پر غور کررہا ہے__فوٹو: ای ایس پی این/فائل
بھارتی بورڈ کیلنڈر ایئر میں تمام ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے پر غور کررہا ہے__فوٹو: ای ایس پی این/فائل

ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھارتی بورڈ نے پلان تیار کرلیا۔

بھارتی بورڈ کیلنڈر  ایئر میں تمام ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے پر غور کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ سال کے تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اضافی بونس دے گا، بونس دینے کا مقصد لمبے دورانیے کی کرکٹ کی اہمیت کو برقرار رکھنا ہے۔

حال ہی میں چند کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کی تیاری کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کو چھوڑا تھا، قومی کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی بار بار ہدایت دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ٹیسٹ کھیلنے والوں کے لیے اضافی فیس کا اعلان آئی پی ایل کے بعد کیا جائے گا، تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سالانہ ریٹینر شپ کے ساتھ اضافی رقم ملے گی۔

ذرائع بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اس کا مقصد یہی ہے کہ کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ پر زیادہ فوکس کریں، ایک ٹیسٹ کھیلنے پر معاوضہ 15 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

 ون ڈے کے 6 لاکھ جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے تین لاکھ روپے ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹڈ اور اے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہ لینے پر خبردار کیا تھا۔

ڈومیسٹک کے بجائے لیگ کو ترجیح پر سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :