27 فروری ، 2024
الیکشن کمیشن یکم مارچ کوصدارتی انتخاب کے شیڈول کا پبلک نوٹس جاری کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کرانے ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے بتایاکہ آئین کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے بعد 30 دن میں کرانالازم ہے، آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے 21 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، اس طرح صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارت کیلئے خواہش مند امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔
خیال رہےکہ ذرائع کے مطابق ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
وہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔