Time 27 فروری ، 2024
دنیا

امبانی کے بیٹےکی شادی سے قبل تقریبات، مہمانوں کی ڈھائی ہزار پکوانوں سے تواضع کی جائےگی

فوٹو:  آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا فائل
فوٹو:  آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا فائل

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی 'پری ویڈنگ'  تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں مہمانوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے ایک شاندار کھانے کا مینیو  بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر پہنچے گی۔مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ  پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک  جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل ڈھائی ہزار  کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے،  دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں،  تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :