کھیل
Time 27 فروری ، 2024

پی ایس ایل 9 میں مسلسل چھٹی شکست پر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہورقلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آج ملتان کے خلاف مایوس کن پرفارمنس رہی، فائٹ نظر نہیں آئی اس سے پہلے ٹیم نے فائٹ کی تھی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

یہ دفاعی چیمپئن کی رواں ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست ہے۔

ملتان کے خلاف میچ کے  بعد لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا کہ کمبینیشن نہیں بن سکا، اکیلا شاہین فائٹ کرتا نظر آیا، باقی امیچور پرفارمنس رہی۔

انہوں نے کہا کہ رنز تو یہاں آرام سے بنتے ہیں ہمیں ملتان سلطانز کے رنز کےقریب جانا چاہیے تھا، اسپن آپشنز کو ذہن میں رکھا تھا ڈسپلن بولنگ کی کمی نظر آئی، جب وکٹیں نہ ملیں تو پھر آپشنز کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت پہلی جیت کا انتظار کر رہے ہیں، کھیل پرائیڈ کے لیے کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تاکہ فینز مایوس نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، بولنگ میں تسلسل نہیں تھا، فیلڈنگ مایوس کن تھی، ٹاپ آرڈر میں کسی ایک کو رنز کرنے کی ضرورت ہے،  6 میچز ہارنے میں کے بعد اقی لگاتار 4 میچز جیتنے میں بھی کمال ہو سکتا ہے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ بیٹنگ آرڈر میں توازن لانے کے لیے عبداللہ شفیق کو موقع نہیں مل سکا ہم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے تھے،  اس سیزن میں ہماری اسٹرینتھ ہماری کمزوری بن گئی ہے، سب فٹ رہتے تو ریزلٹ مختلف ہو سکتے تھے۔

مزید خبریں :