29 فروری ، 2024
اسرائیلی فوج کی جانب سے دیر البلح میں صبح سے گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے ناصر اسپتال پر شیلنگ کردی جب کہ ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی کے سبب شمالی غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند ہوگیا۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے بمباری کے بعد قحط کے ذریعے بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کی سازش جاری رکھی ہوئی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں، 30 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں سے نہیں حماس سے لڑ رہا ہے۔
دوسری جانب حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے اسرائیل سے بات چیت میں نرمی کے ساتھ جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔