29 فروری ، 2024
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عبد الخالق اچکزئی کوبلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزدکردیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب آج کیا جائے گا۔
آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔