Time 29 فروری ، 2024
کھیل

بیٹنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی: محمد وسیم جونیئر

آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرے: کرکٹر کی گفتگو__فوٹو: فائل
آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرے: کرکٹر کی گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولرز کے لیے مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ ہر ٹیم میں تین سے چار فاسٹ بولرز ہیں سب ہی پرفارم کررہے ہیں، کچھ فاسٹ بولر انجری سے ری کور ہوئے ہیں وہ بھی مقابلے میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وکٹیں فاسٹ بولر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتیں،  سازگار پچز نہ ہونے کے باوجود فاسٹ بولرز محنت کررہے ہیں اور مقابلہ سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے،  ایسی پچز میں اچھی بولنگ کرنا فاسٹ بولرز کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں بیٹنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی، ایک دو بار بیٹنگ کا موقع ملا ہارڈ ہٹنگ کی کوشش کی لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی،  آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ روٹیشن پالیسی ہونی چاہیے، فاسٹ بولر کو ریسٹ ملتا ہے تو اس کے لیے فائدہ ہے، کرکٹ بہت بڑھ گئی ہے لیگز بہت زیادہ ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا ماحول بہت اچھا ہے، کپتانی تبدیلی کے باوجود مینجمنٹ نے سب کو ایک ٹیم بنا کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :