29 فروری ، 2024
دنیا بھر میں مقبول معروف بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں برس پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کی تصدیق جوڑے نے 29 فروری کو کی۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اب جمعرات کی صبح اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ دونوں کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے۔
رنویر اور دیپیکا کی اس پوسٹ پر معروف بھارتی سلیبریٹیز خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔
جوڑے کی پوسٹ پر شہناز گل سمیت کریتی سینن، ورون دھون ، ایوشمان کھرانہ اور گوہر خان وغیرہ نے کمنٹس کیے۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں ’کالکی 2898 AD‘ اور ’سنگھم اگین‘ شامل ہیں۔