29 فروری ، 2024
مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔
سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ سینیٹر نزہت صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔
جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری بھی بطور رکن قومی اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ آج نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد آج ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔