29 فروری ، 2024
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی ایاز صادق اور غلام مصطفیٰ شاہ سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
سنی اتحادکونسل کی طرف سے اسپیکرکے لیے ملک محمدعامرڈوگر اورڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید اکبر کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، پہلے کاغذات نامزدگی یکم مارچ کو جمع ہونے تھے اور 2 مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہونا تھا تاہم اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ یکم مارچ بروز جمعہ ہو گا۔