Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

ایم کیو ایم کا مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم  نے مسلم لیگ ن کو  اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  مسلم لیگ ن ایم کیوایم کو  صرف ایک وزارت دینےکے لیے تیار ہے جب کہ ایم کیو ایم 4  وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگ سے مطالبہ کیا ہےکہ گورنر سندھ ایم کیوایم سے ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ذرائع مسلم لیگ ن نےکہا ہےکہ  ایم کیوایم کے ساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے ، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  ایم کیوایم  اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے تاہم  ایم کیوایم چیئرمین سینیٹ  اور  صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔


مزید خبریں :