کراچی میں شدید بارش کی پیشگوئی، ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ کینسل کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث  پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ کینسل کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتےکی رات تک ہلکی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، ائیرپورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

تاہم بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ کینسل کر دی ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم بدھ کو کراچی پہنچی تھی، ٹیم نے جمعرات کو بھی پریکٹس نہیں کی تھی۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق ٹیم کو  جمعہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی۔ تاہم اب ٹیم ہفتہ کو ٹریننگ کرے گی۔

مزید خبریں :