کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیل کی پیشگوئی، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ

سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں:وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں:وزیر اعلیٰ سندھ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے جبکہ شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کردی ہے جبکہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔

کے ایم سی کی جانب سے کراچی شہر بھر میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مشینری پہنچادی گئی ہے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے،

دوسری جانب بہاولپور اور جھنگ سمیت پنجاب اور کرک سمیت خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :