03 مارچ ، 2024
سگریٹ نوشی کی عادت اگر ایک بار لگ جائے تو اس سے جان چھڑانا آسان کام نہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اس کوشش میں ناکام ہو جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد دوبارہ اس بری عادت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس جدید دور میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سگریٹ نوشی کرتی نظر آتی ہے کیونکہ نوجوانوں میں یہ ایک فیشن ٹرینڈ بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بعض لوگ ذہنی تناؤ کی صورت میں بھی سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
سگریٹ کے نقصانات
سگریٹ میں موجود نکوٹین یا تمباکو دماغ کو آہستہ آہستہ سن کرنے لگتا ہے جبکہ یہ پھیپھڑوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنے کیلئے آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنی مشکل کو آسان بنا سکتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کیلئے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپیز کرانی چاہیں، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آپ نکوٹین ببل گم کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ناک میں ڈالنے والا نوزل اسپرے اور انہیلر کا استعمال بھی آپ کی اس لت کو چھوڑنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی ورزش ناصرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ تمباکو کی طلب کو بھی دور کر سکتی ہے، مخصوص ورزش کرکے سیگریٹ نوشی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔