Time 03 مارچ ، 2024
پاکستان

سیلاب متاثرین کو 20 دن میں مالی امداد ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو 20 دن میں مالی امداد ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری کو مکمل نکاسی آب تک گوادر میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کی طرح اس بار بھی پاک افواج نے گوادر نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور مدد کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کسی بھی مصبیت میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں،حکومت بلوچستان اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، نقصانات کے تعین کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جو  20 روز میں رپورٹ پیش کرےگی۔

بعد ازاں  وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی  اور پھول رکھے۔ اس موقع پر نیوی کے دستے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں جہاں جہاں پانی ہے کل تک نہیں ہوگا، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بلوچستان میں چیلنج ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان کے مسائل پر سنجیدہ ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہاڑوں پر جانے والوں کو واپسی کی دعوت دیتے ہیں، پہاڑوں سے واپس آنے والوں کو عام معافی کا اعلان کرتا ہوں، پیپلزپارٹی کو بھی شکایت تھی کچھ علاقوں میں دھاندلی کی۔

مزید خبریں :